پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیاپرتگال نے جمعے کو پولینڈ کے خلاف 1-5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی اس فتح کے ساتھ رونالڈو نے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی 132ویں فتح حاصل کی اور اپنے سابق ریال میڈرڈ ساتھی سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اسپین کے لیے 131 فتوحات سمیٹیں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی
انہوں نے کہا میں صرف انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ریٹائرمنٹ ؟ اگر ایسا ہونا ہے تو ایک یا دو سال میں ہو سکتا ہے یہ مجھے معلوم نہیں، میں جلد ہی 40 سال کا ہونے والا ہوں رونالڈو نے کہا کہ جب تک میں جذبے کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں، یہ کھیل جاری رکھوں گا جس دن میں نے محسوس کیا کہ اب مجھ میں اور جذبہ نہیں میں ریٹائر ہو جاؤں گا39 سالہ رونالڈو نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے کوچنگ کے میدان میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر معاملات پر غور کر سکتے
رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply