بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا کی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ائیر لفٹ سے اسپتال منتقل کیا گیابھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتے کے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کے دوران طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر گووندا نے ہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی، لیکن جلد ہی انہیں سینے میں شدید درد اور ٹانگوں میں تکلیف ہوئی تاہم ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں فوری طور پر ائیر لفٹ کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک گووندا یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیںواضح رہے کہ گزشتہ ماہ گووندا اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھےاداکار کے مینیجر نے بتایا تھا کہ لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، شکر گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں
ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت بگڑ گئی، ائیر لفٹ سے اسپتال منتقل

Leave a Reply