Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے منعقدہ اجلاس میں ‘الجہاد الجہاد ‘کے نعرے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے منعقدہ اجلاس میں ‘الجہاد الجہاد ‘کے نعرے

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہونے والے منعقدہ اجلاس میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئےاتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹرینز اور پارٹی عہدے داروں نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور و دیگر قیادت کی موجودگی میں ہمارا راستہ الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئےوزیر اعلیٰ نے عہدیداروں و کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ہم واپس نہیں آئیں گے چاہے ہمارے ساتھ جو بھی ہو جائے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق نعرے لگائےاس کے علاوہ اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کے انتظامات اور حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں کارکنان کو ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کے لیے روٹس کے حوالے سے بتایا گیااجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گےخیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *