Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکار فردوس جمال نے گھر چھوڑ کر تنہا رہنے کی وجہ بتادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکار فردوس جمال نے گھر چھوڑ کر تنہا رہنے کی وجہ بتادی

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نےاہلیہ اور بچوں سے علیحدگی کے بعد تنہا زندگی گزارنے کی وجہ کا راز افشا کردیاحال ہی میں دیے گئے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے فردوس جمال سے اہلخانہ سے علیحدگی کے بارے میں سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں جو کرسکتا تھا میں نے کیا، میں نے اگر اولاد سے، اہلیہ سے خفیہ رہ کر کوئی شادی کی ہو ، جائیداد بنائی ہو یا پھر کوئی میرا خفیہ بینک بیلنس ہو تو وہ مجھ پر الزام لگاسکتے ہیں، میں نے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دی جس گھر میں آج بھی میری اہلیہ اور بچے رہتے ہیں وہ میں نے اپنی پوری زندگی بھر کی کمائی سے بنایا اس کا قرض میں آج تک اتاررہا ہوں، میں نے انہیں گاڑیاں لے کر دیں، آج میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے، رہنے کے لیے گھر نہیں ہےکیوں کہ میں نے اپنا سب کچھ ان کو دے دیافردوس جمال نے بتایا کہ میرا اور اہلیہ کا اختلاف میرے گھر کی ایک خاتون کی وجہ سے ہوا، جب مجھےعلم ہوا کہ میرے گھر کی خاتون شوبز میں کام کررہی ہے تو میں نے اہلیہ سے سوال کیا کہ اس نے کام کرنے سے پہلے مجھ سے اجازت کیوں نہیں لی؟ جس پر اہلیہ نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ سے اجازت کی کیا ضرورت ہے؟ اس جواب سے مجھے اندازہ ہوا کہ میری اپنے ہی گھر میں کوئی اہمیت نہیں ہے، میں نے اس کے بعد گھر چھوڑ دیا کیوں کہ جہاں آپ کی عزت نہ ہو ایسے گھر میں نہیں رہنا چاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *