اسلام آباد- ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ایک اہم رکن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو نصیحت کی کہ وہ خیبر پختونخوا سے احتجاجی ریلیاں پنجاب لانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے سیاسی اقدامات سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہےگزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزرااور دیگر نے شرکت کی گزشتہ اتوار کو علی امین گنڈا پور نے دی نیوز کو بتایا تھا کہ وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کو درپیش مشکلات پر بات کریں گےذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے پارٹی مشکلات کا بتاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہیںایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا کہ کیسے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ حملے کی طرز پر پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسے احتجاج سے جان و مال کا بھی نقصان ہوتا ہےمریم نواز کی تنقید کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کو خصوصاً پنجاب میں درپیش مشکلات اور عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ایک سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہیں، ہمارا لیڈر جیل میں ہے، ہمارے کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا ہےایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ایک ذریعے نے بتایا کہ مریم نواز کا لب و لہجہ ذرا سخت تھا لیکن گنڈا پور نے عوامی تاثر کے برعکس پرسکون انداز سے جواب دیا تاہم دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان مزید کوئی بحث نہیں ہوئی
اہم رکن کی گنڈاپور کو نصیحت، مریم کے سخت لہجے پر وزیراعلیٰ کے پی کا پُرسکون جواب

Leave a Reply