Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا

واشنگٹن- ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ان حملوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ د ہشتگردگروپوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینےکی صلاحتیں پیدا کرنےکے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اورسول اداروں سے بات چیت کےلیے پرعزم ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *