Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اے آر رحمان کی طلاق کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اے آر رحمان کی طلاق کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سے طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا19 نومبر کی شب اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیابیان میں کہا گیا کہ29 سال کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہےبیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں اس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیاجس میں لکھا تھا ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہےواضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا
موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گےبھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ موہنی کولکتا سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *