Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ پنجاب کے شہروں میں اسموگ میں کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ پنجاب کے شہروں میں اسموگ میں کمی

مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ میں کمی آگئی آج ملتان ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ لاہور کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان ڈویژن کے اسکول آج سے کھلیں گے جب کہ دیگر اضلاع میں بھی تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں ادھر پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ہے اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق 4 دن میں درجنوں بھٹے، صنعتی یونٹ مسمار کردیے گئے، درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کردیےگئے جب کہ اسموگ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرانے پر لاہور کے معروف سوپر اسٹور کو سیل کردیاگیا، اسٹور انتظامیہ کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *