Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوکرین کا امریکی ساختہ میزائل سے حملہ، روس نے کشیدگی میں اضافہ قراردیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوکرین کا امریکی ساختہ میزائل سے حملہ، روس نے کشیدگی میں اضافہ قراردیدیا

یوکرین نے جنگ کو ہزار دن مکمل ہونے پر پہلی مرتبہ امریکی لانگ رینج ATACMS میزائلوں سے روسی سرزمین پر حملہ کردیاروس کا کہنا تھا کہ برائنکس کے علاقے میں یوکرین کی جانب سے داغے گئے 6 میں سے پانچ امریکی لانگ رینج میزائلوں کو مار گرایا گیا جن میں سے ایک میزائل کا ملبہ فوجی تنصیب پر گرا جس سے آگ لگ گئی تاہم آتشزدگی پر جلد ہی قابو پالیا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوادوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا کہ اس نے روس کے اندر 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اسلحے کے ڈپو پر حملہ کیا جس سے دوسرے دھماکے بھی ہوئے، یوکرین کی جانب سے حملے میں استعمال کیے گئے اسلحے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ حملے کیلئے امریکی ساختہ ATACMS میزائل استعمال کیے گئےادھر امریکی اہلکار کا دعویٰ تھا کہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے میں موجود اسلحے کے ڈپو پر 8 میزائل داغے گئے تھے جن میں سے دو کو روس نے ناکارہ بنایاامریکی صدر جو بائیڈن کی عنقریب سبکدوش ہونے والی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی امریکا کی جانب سے یوکرین کو روسی سرزمین پر حملوں کیلئے امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر ردعمل دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس کی زمین پر امریکی ساختہ ATACMS میزائلوں کا استعمال مغرب کی جانب سے تنازعے کو بڑھانے کا واضح اشارہ ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *