Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گوگل میپ کے ذریعے سفر کرنیوالی ایک اور گاڑی کو حادثہ، کار نہر میں جاگری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گوگل میپ کے ذریعے سفر کرنیوالی ایک اور گاڑی کو حادثہ، کار نہر میں جاگری

بھارت میں گوگل میپ کے ذریعے سفر کرنے والی ایک اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پیش آیا پولیس کا بتانا ہے کہ کار میں موجود افراد بریلی سے پیلی بھیت جا رہے تھے، اسی دوران ان کی کار گوگل میپ کے بتائے گئے شارٹ کٹ سے گمراہ ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی
پولیس کا بتانا ہے کار میں موجود مسافروں نے گوگل میپس سے شارٹ کٹ دیکھ کر اس راستہ کا انتخاب کیا تھا لیکن ان کی کار خشک نہر میں جاگری میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں نے خشک نہر میں گری کار دیکھ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس کا کہنا ہےکہ کار میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور کار کو ٹریکٹر کی مدد سے نکال لیا گیا ہےواضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت میں گوگل میپ کے ذریعے سفر کرنےوالی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *