Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر 4 روزہ ٹریفک پلان جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر 4 روزہ ٹریفک پلان جاری

عالمی اردو کانفرنس کا آغاز آج سے آرٹس کونسل کراچی میں ہورہا ہے، افتتاحی تقریب سے لیکر اگلے 4 روز تک مختلف راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے، اس موقع پر ٹریفک کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے 4 روز تک ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدر روڈ شام 4 سے رات 9 بجے تک بند رہے گا ٹریفک پولیس کے مطابق مسجد اہلحدیث سے سندھ اسمبلی آنیوالا روڈ کورٹ روڈ بھی بند رہیگا جبکہ پریس کلب چوک سے ایوان صدر روڈ، پریس کلب چوک سے دین محمد وفائی روڈ اور شاہین کمپلیکس سے ایم آر کیانی چوک پر کمرشل گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی اردو کانفرنس کی وائی ایم سی اے میں ہونے والے سیشن میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے سرورشہید روڈ، پولو گراؤنڈ کے سامنے، سندھ اسمبلی کے سامنے اور فیضی رحمین لائبریری کے سامنے پارکنگ کا انتظام ہوگا آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے زیر انتظام جیو گروپ کے اشتراک سے چار روزہ 17 ویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح جمعرات کو شام 5 بجے وائی ایم سی اے گراﺅنڈ میں کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی ہوں گے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ خطبہ استقبالیہ جبکہ حمید ہارون کلیدی مقالہ پیش کریں گے تقریب میں آرٹس کونسل کے قیام کے 70 سالہ جشن کے موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا اور ایوارڈ بھی دیے جائیں گے دوسرے اجلاس ”میں ہوں کراچی میں۔ انور مقصود، تابش ہاشمی اور وسیم بادامی گفتگو کریں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *