Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا کی فضا میں دیکھے گئےڈرونزکا تعلق ایران سے تھا؟ پینٹاگون نے وضاحت کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا کی فضا میں دیکھے گئےڈرونزکا تعلق ایران سے تھا؟ پینٹاگون نے وضاحت کردی

امریکا کی فضاؤں میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق پینٹاگون نے وضاحت کردی ہے کہ وہ ڈرونز ایران کے تھے یا نہیں اپنے ایک بیان میں پینٹاگون نے کہا کہ امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں پینٹاگون کے مطابق نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق شواہد نہیں ملے کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھاپینٹاگون کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے حوالے سے رکن کانگریس جیف وان کا دعویٰ غلط ہے جیف وان نے کہا تھا کہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی جہاز سے داغے جا رہے ہیں امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیف وان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز، مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ آگے بڑھ سکے، یہ ڈرونز گرادینے چاہیے تھے تاہم اس معاملے پر ہمیں فوج الرٹ نظر نہیں آرہی بعد ازاں امریکی ٹی وی کی صحافی نے اسی معاملے پر پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ سے بریفنگ کے دوران جیف وان کے دعویٰ سے متعلق سوال کیا صحافی کے سوال کے جواب میں پینٹاگون کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی ساحل کے قریب کوئی ایرانی شپ موجود نہیں اور کوئی مدرشپ بھی نہیں ہے جہاں سے ڈرونز لانچ کیے جا رہے ہوں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *