اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 6 نائجیرین گرفتار
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین باشندوں کے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پہلے ایک نائجیرین باشندے کو گرفتار کیا گیا، تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیاحکام کا بتانا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر چھاپوں کے دوران مزید 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی حکام کے مطابق ملزمان نے ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہےاے این ایف حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان میں منشیات اسمگل میں گرفتار غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے ہے، منشیات اسمگلرز اسمگلنگ کیلئے نت نئے اور خطرناک طریقے اپناتے رہے ہیں