Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی کے قریب ایک وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وین دکان سے گیس بھروانے کے بعد کھڑی تھی اور اچانک اس میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 12 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد ٹنڈو محمد خان سے کراچی اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے تھے، اور گاڑی میں موجود گیس سلنڈر محفوظ حالت میں پایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *