Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتال میں صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ، 5 صحافی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتال میں صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ، 5 صحافی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والی صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں القدس ٹی وی چینل کی براڈ کاسٹنگ وین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کے سیل کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم، براڈ کاسٹنگ وین پر “پریس” کے الفاظ واضح طور پر درج تھے، جو صحافیوں کو ہدف بنائے جانے کا واضح اشارہ ہے۔

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 صحافی اور میڈیا ورکرز کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے 133 صحافی غزہ کے تھے۔ یہ واقعہ صحافیوں کے لیے خطرات کی شدت کو مزید اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *