پاکستان بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد میں 4، پشاور میں 6، لاہور میں 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شام یا رات کے وقت کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Leave a Reply