جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ، جو جنوبی کوریا میں مارشل لا کے نفاذ کی تحقیقات کر رہا ہے، نے یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی ہے، تاہم عدالت ہی اس درخواست پر فیصلہ کرے گی۔
یہ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہیں کہ 3 دسمبر کو جنوبی کوریا میں لگایا گیا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں۔ یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی۔ یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں اپوزیشن جماعتوں نے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی تھی جس کے نتیجے میں صدر کا مواخذہ کیا گیا۔ اس کے بعد پارلیمنٹ نے چند دنوں میں جنوبی کوریا کے دو صدور کے مواخذے کی کارروائی مکمل کی۔

Leave a Reply