Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دیا

واشنگٹن: امریکی عدالت نے جنسی ہراسگی کے کیس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کے کیس میں ٹرمپ پر عائد 50 لاکھ ڈالر جرمانے کا حکم برقرار رکھا۔ یہ کیس 1996 میں نیو یارک کے مین ہٹن میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں پیش آیا تھا، جہاں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول نے ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال نو دن کی سماعت کے بعد ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے الزامات کی تردید کی تھی اور فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جو کہ فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دی۔

اس سے قبل، عدالت نے ایک علیحدہ مقدمے میں بھی ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *