Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایپل آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرانے کی تیاری میں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایپل آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرانے کی تیاری میں

ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل آئندہ مہینوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جسے “آئی فون 16 ای” کے نام سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماڈل ایپل کی اس نئی حکمت عملی کا حصہ ہوگا جس کے تحت سستی قیمت پر اعلیٰ کارکردگی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا، تاہم، اس میں ہوم بٹن کو ہٹا کر اسکرین پر فرنٹ کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا جائے گا۔ اس ماڈل میں ایپل کا نیا اے 18 پراسیسر شامل ہوگا، جو اس کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچرز کی بھی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ آئی فون 16 سیریز کا حصہ بننے کے باوجود ماضی کے ایس ای ماڈلز سے مختلف ہوگا، اور اس کی قیمت دیگر ماڈلز کے مقابلے میں کم ہوگی، جس سے یہ ایپل کا سستا ترین اے آئی فون بن جائے گا۔

اس ماڈل میں 6.06 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا، اور فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کا کیمرا جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا کیمرا ہوگا۔ اس کی بیٹری بھی پہلے سے بڑی ہوگی اور یہ وائی فائی 6، بلوٹوتھ 5.3 اور 5 جی سپورٹ کے ساتھ آئے گا۔ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ فراہم کی جائے گی۔

آئی فون 16 ای کو مارچ 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور یہ بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *