Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب 2 جنوری کو ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب 2 جنوری کو ہوگی

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب 2 جنوری 2025 کو ہوگی۔ اس موقع پر شب معراج 28 جنوری کو منائی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں غزہ اور فلسطین سمیت لبنان کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *