کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2635 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Reply