پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ شام 4 بجے مل پور مری روڈ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس غم کی گھڑی میں نیئر بخاری کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے بھی نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی تمام تر ہمدردیاں نیئر بخاری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
مرحومہ کی وفات پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے ایک بڑے دکھ کا باعث ہے، اور اس افسوسناک موقع پر سب نے دکھ کی اس گھڑی میں نیئر بخاری کے ساتھ اپنے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply