Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات پر تبصرہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات پر تبصرہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی واضح پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں پر کی جانے والی شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ناظمین کا کنونشن گورنر ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مذاکرات مسائل کا حل ہیں مگر پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات میں کوئی ٹھوس نتیجہ نظر نہیں آ رہا، اور پی ٹی آئی کو این آر او ملنے کی توقع نہیں ہے۔

گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جیسے علاقوں میں جا کر حالات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر راج کا نفاذ اتنا آسان نہیں ہے، اور اسے بغیر معقول وجوہات کے نہیں لگایا جا سکتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *