Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقوام متحدہ کا غزہ میں شہریوں کے عدم تحفظ پر انتباہ، اسرائیلی انخلا کے احکامات سے مزید تباہی کا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقوام متحدہ کا غزہ میں شہریوں کے عدم تحفظ پر انتباہ، اسرائیلی انخلا کے احکامات سے مزید تباہی کا خدشہ

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے باعث شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈالا ہے اور خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے) نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کے تازہ انخلا کے احکامات اور فضائی حملے غزہ میں جاری عدم تحفظ کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسرائیل نے شمالی غزہ اور دیر البلاح گورنریٹس کے بڑے حصوں میں 3 مربع کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد المواسی کے علاقے میں فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں لوگوں کو پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یونیسیف نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ بدھ کی رات المواسی میں ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 نوجوان شہید ہو گئے، جو اس علاقے کو “محفوظ زون” سمجھا جا رہا تھا۔ او سی ایچ اے نے یاد دلایا کہ اس وقت غزہ کی پٹی کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں اسرائیل کے انخلا کے غیرمنسوخ احکامات کے تحت لوگوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *