Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں جنگ نہیں بلکہ بے دخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہیں، اور عالمی برادری کو یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا دفاع کرنے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں جاری خونریزی اور تباہی کو روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور سوال یہ ہے کہ کیا سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری پوری کرے گی یا پھر اس المیے سے منہ موڑ لے گی؟ فلسطینی عوام سلامتی کونسل سے انصاف اور امن کی توقع رکھتے ہیں، اور ہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں معصوم افراد کی تکلیف اور خونریزی کا خاتمہ ضروری ہے، اور اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔

اس کے علاوہ، پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطینی رکنیت ایک اخلاقی ضرورت ہے اور یہ دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ کی غیر انسانی ناکہ بندی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور جنگی جرائم کی آزاد اور شفاف تحقیقات کرنی چاہیے۔ پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلامتی کونسل کو محفوظ اور مستحکم انسانی راہداریوں کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

عاصم افتخار نے آخر میں کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے عمل کا آغاز کیا جائے، جو نہ صرف فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے گا بلکہ قبضے کے خاتمے کے لیے بھی ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری طور پر خونریزی بند کرائی جائے تاکہ معصوم انسانوں کی زندگیوں کا تحفظ کیا جا سکے اور انسانیت کے اصولوں کا احترام کیا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *