مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ کرم کے مسئلے کو پیچیدہ کرنے کے ذمہ دار گنڈاپور ہیں، جنہوں نے اقتدار کے حصول کے لیے عوامی مسائل کو نظر انداز کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہو سکتا تھا اگر مناسب اقدامات کیے جاتے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان آئین پر نہ چلنے کی وجہ سے بحران کا شکار ہو چکا ہے اور عدلیہ کو انتظامیہ کے زیر اثر کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بحرانوں کا سبب نالائق حکمران ہیں جو ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید

Leave a Reply