برطانیہ میں ویک اینڈ کے دوران ایک فٹ تک برف گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کے شہریوں کو اتوار تک خراب موسم سے خبردار کر دیا گیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث بجلی کی بندش، سفری مشکلات اور کچھ دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔ پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور بعض ائیر لائنز نے سفر نہ کرنے والوں کو متبادل ٹکٹ مفت فراہم کرنے کی سہولت دی ہے۔

Leave a Reply