کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کرکٹ کی سیریز کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز مکمل کر لیے۔ جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 316 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا، تاہم محمد عباس نے جلد ہی ڈیوڈ بیڈنگٹن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچویں وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کے بلے باز رکلٹن نے گزشتہ روز کی سنچری کے بعد آج کی اننگز میں شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ ان کی اس شاندار اننگز نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز تک پہنچا دیا۔
رکلٹن کے ساتھ کیل ویرین بھی وکٹ پر موجود ہیں اور انہوں نے 49 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت جنوبی افریقا کے دونوں بلے باز مستحکم بیٹنگ کر رہے ہیں اور ٹیم کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا نے دو وکٹوں سے جیتا تھا، جس کے بعد پروٹیز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply