انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کے لیے آخری تاریخ 12 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کی اجازت ہوگی۔
11 فروری تک، ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلیاں کر سکتی ہیں، تاہم 12 فروری کے بعد ٹیموں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ضروری ہوگا۔ ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی پابند نہیں ہیں اور وہ آئی سی سی کو نام جمع کرانے کی اجازت رکھتے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔
یہ ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا اور فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول کیا گیا ہے۔

Leave a Reply