امریکا کی وسطی ریاستوں اور برطانیہ میں برفانی طوفان اور شدید سردی نے عوامی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اور برفانی طوفان کے باعث ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ریاست اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑنے کی توقع ہے، اور واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، برطانیہ کے مختلف حصوں میں بھی شدید سردی کا سامنا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر چکا ہے، جبکہ شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ مانچسٹر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply