بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران ایک پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ وہ اس وقت اپنی صحت کی بحالی کے مراحل سے گزر رہی ہیں، لیکن ڈاکٹرز نے ان کی حالت میں بہتری کی خبر دی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔ اس حادثے کے باوجود ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، اور وہ جلد صحت یاب ہونے کی توقع ظاہر کر رہی ہیں۔

Leave a Reply