اسرائیل کی صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کے نام سے ایک متنازع نقشہ جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اس نقشے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے اس اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اسے اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کا مظہر قرار دیا اور عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے بھی اس اقدام کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply