Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی صدر جو بائیڈن کا لاس اینجلس میں آگ کے تباہ کن اثرات پر 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی صدر جو بائیڈن کا لاس اینجلس میں آگ کے تباہ کن اثرات پر 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی حکومت اگلے 6 ماہ تک آگ سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لیے 100 فیصد اخراجات اٹھائے گی۔ ان اخراجات سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹانے، عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے، ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں اور جان و مال کے تحفظ کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ اگر تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت پیش آئی تو وہ اس سلسلے میں کانگریس سے اپیل کریں گے۔

دوسری جانب، امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوسم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک اس آگ کی وجہ سے جل کر راکھ بن گیا، اور اس کے لیے ذمہ دار ڈیموکریٹ گورنر ہیں۔

لاس اینجلس میں اس وقت تاریخ کی بدترین آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 9 ہزار گھر اور عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور 32 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ابھی تک آگ کو مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس آگ کے نتیجے میں 1 لاکھ 50 ہزار افراد اپنی جگہوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

آگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہے، اور یہ واقعہ اگر مکمل طور پر قابو نہ پایا گیا تو امریکی تاریخ کا بدترین قدرتی سانحہ بن سکتا ہے۔ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *