Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لودھراں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لودھراں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا

لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا سے تعلق رکھنے والے محسن کو اپنی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سول کورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران کیا گیا، جس میں شکیلہ بی بی نے اپنے شوہر محسن کے خلاف دوسری شادی کرنے کی شکایت کی تھی۔

فیملی کورٹ کی جج طاہرہ شہزاد خان نے کیس کی سماعت مکمل کی اور محسن کو بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا۔ فیصلے کے مطابق، مجرم کو 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو محسن کو مزید 2 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے محسن کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل بہاولپور منتقل کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *