Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ائیرپورٹ پر دھند میں کمی کے بعد فلائٹس کی آمد شروع، موٹرویز بھی بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ائیرپورٹ پر دھند میں کمی کے بعد فلائٹس کی آمد شروع، موٹرویز بھی بند

لاہور علامہ اقبال ائیرپورٹ پر شدید دھند میں کمی کے بعد فلائٹس کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسقط سے لاہور کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور لینڈ کر گئی۔ استنبول سے لاہور کی پرواز کی آمد میں پونے 3 گھنٹے جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز کی آمد میں بھی نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اس سے قبل، شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا، جن میں ابوظبی اور دوحہ سے لاہور کی پروازیں شامل تھیں۔

دوسری جانب، سیالکوٹ اور ملتان ائیرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے لینڈنگ متاثر ہوئی ہے، تاہم اسلام آباد اور فیصل آباد ائیرپورٹس کا موسم کلیئر ہے۔ پشاور ائیرپورٹ پر بادل ہیں لیکن لینڈنگ اپروچ نارمل ہے۔ لاہور کیلئے اسلام آباد سے اتاری گئی پروازوں کی روانگی بھی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ حد نظر بہتر ہونے کے بعد فضائی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2، اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکر نیاز تک بھی بند ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *