Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ے یو آئی نے صوبوں میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیے بل کا مسودہ تیار کر لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ے یو آئی نے صوبوں میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیے بل کا مسودہ تیار کر لیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ مسودے کے مطابق، سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو انہیں اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر رجسٹرڈ ہونے کا موقع ملے گا۔

اس بل میں واضح کیا گیا ہے کہ جو مدارس پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں، انہیں دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہیں، وہ وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ایک دینی مدرسہ جس میں ایک سے زیادہ کیمپس ہوں، اس کی ایک ہی رجسٹریشن ہوگی۔

مجوزہ مسودے کے مطابق، ہر دینی مدرسہ اپنے کھاتوں کا آڈٹ کرانے کا پابند ہوگا اور اس کی آڈٹ رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروانی ہوگی۔ مزید یہ کہ مدارس کو عسکریت پسندی یا فرقہ واریت کو فروغ دینے والے لٹریچر کے پڑھانے سے منع کیا جائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ مدارس قرآن پاک، سنت، اور اسلامی فقہ کے موضوعات پر تقابلی مطالعے کے لیے آزاد ہوں گے، تاہم کوئی مدرسہ مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس بل کے مطابق، دینی مدارس اپنے نصاب میں مرحلہ وار پروگرام کے مطابق مضامین شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے پہلے ہی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے رابطہ کیا تھا، اور وزیر اعظم نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *