Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سے بیرون ملک جانے والے 35 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سے بیرون ملک جانے والے 35 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

کراچی سے بیرون ملک جانے والے 35 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، جن میں مختلف وجوہات کی بنا پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، 18 مسافروں کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

اسی طرح، 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، جبکہ 3 افراد کو امارات جانے سے روک لیا گیا کیونکہ ان کے پاس ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہیں تھی۔ ملائیشیا جانے والے ایک مسافر کو ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، 4 افراد کو پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، اور ایک خاتون فیملی ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر آف لوڈ کی گئی۔ ایک مسافر کو ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *