Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آصفہ بھٹو کی فرحت اللہ بابر سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر تعزیت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آصفہ بھٹو کی فرحت اللہ بابر سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ اور سابق سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر سے ان کے بھائی نعمت اللہ عابد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے اس موقع پر مرحوم کے لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی، اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے بھی فرحت اللہ بابر سے تعزیت کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *