اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اپنے کھارو-1 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ای اینڈ پی کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل نے اپنے نوٹس میں کہا کہ “ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کھارو-1 کنویں سے کامیابی کے ساتھ پیداوار شروع کردی گئی ہے۔”او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، کھارو-1 کنویں سے اس وقت 20 بیرل یومیہ (بی پی ڈی) تیل اور 5.0 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق کنویں کو او جی ڈی سی ایل کے سنجھورو پروسیسنگ پلانٹ سے منسلک کردیا گیا ہے، جس کے بعد کنویں کی جگہ سے چھابرو مرجنگ پوائنٹ تک 6 سے 12.5 کلومیٹر کی فلو لائن بچھائی گئی ہے اور گیس کو ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم کیا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کھیواری بلاک کو 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ چلاتا ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) باقی 5 فیصد حصص رکھتا ہے۔گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع اپنے کنڑ ویسٹ ویل 3 سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کیا تھا۔

Leave a Reply