راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے، اور یہ بیان بھارت کے ماضی کے موقف کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اقلیتوں کو دبانے کی کوششوں کا حصہ ہے، اور پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام بھارتی دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس طرح کے سیاسی بیانات بھارتی فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کی علامت ہیں، اور دنیا بھارتی نفرت آمیز بیانات کو دیکھ رہی ہے جن کے نتیجے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان داخلی طور پر اقلیتوں پر جبر اور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ایسے سیاسی اور غلط بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کو ظاہر کرتے ہیں، اور پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا بیان اقلیتوں کو دبانے کی کوشش ہے: آئی ایس پی آر

Leave a Reply