Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔ ان دونوں ججز کی تقریب حلف برداری 20 جنوری 2025 بروز پیر کو ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق تقریب کے دوران دونوں ججز سے حلف لیں گے۔ محمد اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس اس تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔وزارت قانون کے مطابق یہ تعیناتیاں ہائیکورٹ میں انصاف کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ نئی تعیناتیوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *