ممبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا۔روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت کے میچز “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کھیلے جائیں گے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں مخصوص وینیوز پر اپنے میچز کھیلیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply