Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان نیوزی لینڈ کی رائل نیوی کو منتقل کر دی۔تقریب میں پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔ اس موقع پر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، جس کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک تیرہویں مرتبہ اس فورس کی قیادت کی۔پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے کامیاب میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز انجام دیے، جن میں 10 ٹن سے زائد منشیات ضبط کی گئیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ تھی۔کموڈور عاصم سہیل ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شمولیت پر فخر محسوس کرتی ہے اور میری ٹائم سکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *