واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سخت سردی کے پیش نظر حلف برداری کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تقریب کیپٹل ہل کے سامنے کھلے میدان کے بجائے روٹنڈا ہال میں منعقد ہوگی۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس، عالمی رہنما، اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق حلف برداری کے دن دوپہر کے وقت درجہ حرارت مائنس 6 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ اس سے قبل 1985 میں بھی شدید موسم کے باعث صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تقریب روٹنڈا میں منتقل کی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب ایک تاریخی موقع ہوگی، جہاں امریکہ کے نئے صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Leave a Reply