Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب کیسے ترقی کررہا ہے: مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب کیسے ترقی کررہا ہے: مریم نواز

ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں طلبا میں اسکالرشپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسکالرشپس طلبا کی محنت کا ثمر ہیں۔ انہوں نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام بچوں سے اپنے بچوں جیسا پیار کرتی ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ 30 ہزار اسکالرشپس میرٹ پر دی گئی ہیں، اور اگر ایک بھی سفارش پر دی گئی تو وہ استعفیٰ دے کر گھر چلی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین صرف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں ترقی کے اس عمل کی سمجھ نہیں آ رہی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے کندھوں پر نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کی ذمہ داری ہے، اور تعلیم میں بہتری کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بدتہذیبی اور گالم گلوچ سے دور رہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سچ اور شائستگی کی زبان اپنانا ہوگی۔مریم نواز نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے بچے پیٹرول بم استعمال کر رہے ہیں جبکہ ان کے ورغلانے والے ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اور ای بائیکس اسکیم جلد شروع کی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم موٹرویز اور ترقیاتی منصوبے بناتے ہیں، جبکہ مخالفین تخریب کاری کی سیاست کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *