Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کُرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں‘ راستے بحال نہ ہوسکے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کُرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں‘ راستے بحال نہ ہوسکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ آج بھی بگن، مندوری اور چھپڑی پڑاؤ میں پولیس اور فورسز کے دستے موجود ہیں۔ضلع کرم میں قبائل کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ تین ماہ سے راستے بند ہیں اور ایک بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پارا چنار میں قبائلی عمائدین کا ایک جرگہ بھی ہوا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے راستے کھلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ’پارا چنار کے محصور عوام کے لیے بلاتاخیر خوراک و علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ چھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل ضلع کرم میں گزشتہ نومبر میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ 21 نومبر کو ایک قافلے پر حملے میں کم سے کم 52 افراد ہلاک ہوئے تھے۔توار سے خیبر پختونخوا کی حکومت نے لوئر کرم کے علاقے بگن، مندوری (اوچت، چارخیل) چھپری اور چھپڑی پڑاؤ یونین کونسلز میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔پیر کو خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اپنے سٹاف آفیسر کے ذریعےمیڈیا کو بتایا کہ ’ضلع کرم میں کوئی بڑا آپریشن تو نہیں کیا جا رہا، البتہ مخصوص علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف خفیہ معلومات پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں۔
دوسری جانب کرم میں متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو عارضی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جو ضلع کرم کے مضافاتی اضلاع ٹل اور ہنگو میں قائم کیے گئے ہیں۔بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ریاست پُرامن عناصر کے ساتھ کھڑی ہے اور ظالم عناصر کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس تناظر میں متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت کو یہ خدشہ ہے کہ امن پسند افراد کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں جبکہ ہم نے امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عمل درآمد کروانا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *