گوادر: وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گوادر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ نہ صرف ملک میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ ہماری معیشت میں بھی مثبت تبدیلی لائے گا۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔وزیر دفاع نے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل میں معاونت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔اس موقع پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سردار سرفراز بگٹی، بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندخال اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا:خواجہ آصف

Leave a Reply