Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، اہم قومی امور پر مشاورت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، اہم قومی امور پر مشاورت

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء، لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی اور قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم قومی امور پر مشاورت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملک کی معاشی بدحالی کے خاتمے کےلیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، اور مہنگائی کے گراف میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے ایجنڈے پر اتفاق کیا اور مستقبل کے لیے مزید اہم فیصلے کرنے پر غور کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *