Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی حکومت کا 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی منانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی حکومت کا 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا تاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو اجاگر کیا جا سکے۔عطا تارڑ نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو شکست دی ہے، اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد سے ملک میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت تاثر دنیا میں جائے گا، اور اس سے کھیلوں کے ذریعے ملک کی نمائندگی بہتر ہوگی۔وفاقی وزیر نے معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت اب بہتر ہو چکی ہے اور حکومت تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *