اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے اور حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی کے ذریعے ٹربیونل قائم کرنا چاہتی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ٹربیونل کے لیے قانون سازی ضروری ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کابینہ کمیٹی اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ کرنا ایک جرم ہے، اگر کوئی جرم ثابت ہو تو ٹرائل کریں، ورنہ اسے رہا کریں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ اب تک کتنے لاپتہ افراد بازیاب ہوئے؟ رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن نے جواب دیا کہ بازیاب افراد اپنے ٹھکانے کے بارے میں نہیں بتاتے۔عدالت نے حکومت سے مسئلے کے حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

Leave a Reply